ابنا: مصر کي بعض انقلابي سياسي قوتوں نے جمہوري معاملات ميں فوجي کونسل کي مداخلت اوراقتدار کي سيول انتظاميہ کو منتقلي ميں ہونے والي تاخير کے خلاف آج قاہرہ ميں ملين مارچ کي اپيل کي تھي-
اس موقع پر قاہرہ کے التحرير اسکوائر اور اسکے اطرف کي سڑکوں پر بڑي تعداد ميں لوگ مظاہرے کر رہے ہيں- ادھر مصر کي وزارت صحت نے اعلان کيا ہے کہ سيکورٹي فورس اور مظاہرين کي درميان حاليہ جھڑپوں ميں زخمي ہونے والے دو افراد اسپتال ميں دم توڑ گئے ہيں جس بعد قاہرہ کے حاليہ ہنگاموں ميں مرنے والوں کي تعداد سترہ ہوگئي ہے-
پورسٹ مارٹم رپورٹوں کے مطابق تيرہ افراد سر اور سينے پر گولياں لگنے سے ہلاک ہوئے ہيں جبکہ ايک شخص سرپر شديد ضرب لگنے سے جاں بحق ہوا ہے- مصر کي حکمراں فوجي کونسل نے اعلان کيا ہے کہ وہ مظاہرين کے قتل ميں ملوث سرکاري اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلاکر انہيں سزائيں دينے کا ارادہ رکھتي ہے۔
........
/169